زمان پارک میں آپریشن کے بعد رہائشی خواتین خوش‘ پولیس کے ساتھ اظہار تشکر
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) زمان پارک لاہور کی رہائشی خواتین نے پولیس آپریشن پر اظہار تشکر کیا ہے۔ خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا شکریہ جس نے حوصلے سے کام کیا اور ہمیں نجات دلائی۔ آئی جی پنجاب کی اس کارروائی سے سب بہت خوش ہیں نہ گھر سے نکل سکتے ہیں اور نہ کہیں آنا جانا ہوتا ہے۔ ایک خاتون نے کہا کہ میں پروفیسر ہوں، کالج میں پڑھاتی ہوں۔ کالج نہیں جا سکتی تھی۔ اکتوبر کے اختتام سے پریشانی کا سامنا ہے۔ پولیس آپریشن سے سکون محسوس ہو رہا ہے۔