محمد خان بھٹی کی ضمانت کیلئے درخواست پر دلائل طلب، نگرانی خارج
لاہور (خبر نگار) جج اینٹی کرپشن کورٹ علی رضا نے محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواست پر سرکاری وکیل سے 22مارچ کو دلائل طلب کر لئے۔ محمد خان بھٹی کے وکیل صدر لاہور بار رانا انتظار نے مؤقف اپنایا کہ میرے موکل کیخلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے سیاسی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے جبکہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے محمد خان بھٹی کو تین روذہ ریمانڈ کے بعد جوڈیشل کرنے پر مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف صائمہ ریاست ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں نگرانی دائر کی جو عدالت نے محمد خان بھٹی کے وکیل رانا انتظار صدر لاہور بار کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے خارج کر دی۔