مہلک وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2703176ہو گئیں ،کیسز12کروڑ23لاکھ67ہز ار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں552470 ،کیسز3کروڑ3لاکھ58ہزارسے بڑھ گئے ۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں287795ہوگئیں ،کیسز1کروڑ17لاکھ87ہزار سے زائد ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں159405ہو گئیں ،کیسز1کروڑ15لاکھ13ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں93824افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ28ہزار سے زائد ہو گئے ۔برطانیہ میں125831افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ،کیسز42لاکھ80ہزار سے تجاوز کرگئے ۔فرانس میں ہلاکتیں91679ہو گئیں ،کیسز41لاکھ81ہزار تک پہنچ گئے ۔اٹلی میں اموات103855ہوگئیں ،کیسز33لاکھ6ہزار سے بڑھ گئے ۔سپین میں اموات72910ہو گئیں ،کیسز32لاکھ12ہزار تک پہنچ گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ86لاکھ 58ہزار اور 2 کروڑ10لاکھ 5 ہزار سے زائدفعال کیسزہیں.