ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کا دورہ جیل ،8اسیران رہا
وہاڑی (خبر نگار) ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی غلام شبیر حسین نے سول جج طاہر محمود اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر عبدالرشید کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا وزٹ کیا انہوں نے اندورن جیل مختلف بارکوں بشمول خواتین بارک کا دورہ کیا اسیران کے مسائل سنے انہوں نے جیل ہسپتال میں مریضوں کی عیادت بھی کی اور کچن میں کھانے کے معیارکو چیک کیا اور سراہا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ندیم فضل ، قائم مقام ڈپٹی سپرنٹنڈنت جیل محمد رفیق ، ودیگر موجود تھے انہوںنے 8اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا ۔ ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی غلام شبیر حسین نے کہا کہ حکومت قیدیوں کی سہولیات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمدکرایاجارہا ہے۔