پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن میں ''ہیلپ ڈیسک'' کا افتتا ح
لاہور (کامرس رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن جمیل احمد جمیل، ڈائریکٹر ایڈمن وسیم عباس اورسینئر ڈائریکٹر یاور مہدی نے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے صدر دفتر الفلاع بلڈنگ مال روڈ لاہور میں ''ہیلپ ڈیسک'' کا افتتا ح کر دیا۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنا لوجی بورڈ سے نیئر صاحب اور پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہیلپ ڈیسک کے قیام سے صنعت کاروں اور تاجر برادری کو اپنی کمپنی یا ادارہ رجسٹرڈ کروانے کے لئے سہولت ملے گی۔ صنعتکاروں اور تاجر برادری کو جہاں دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھاوہیں کمپنی رجسٹرڈ کرانے کیلئے مختلف دفاتر کے چکر لگانا پڑتے تھے۔اب حکومت نے تاجر برادری کی تکلیف کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ سہولت فراہم کی ہے جس سے کاروبار کرنے میں آسانیاں، دفتری کارروائیوں میں تاخیر کا خاتمہ، آن لائن سرٹیفکیٹ کا حصول آسان تر ہو جائے گا۔