پاکستان فیشن ویک 2020ءکورونا وائرس کے باعث ملتوی

فیشن پاکستان کونسل نے تین روزہ فیشن ویک کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیا۔ فیشن پاکستان کونسل کے زیر اہتمام پاکستان فیشن ویک2020ء 9اپریل تا11اپریل کوکراچی میں منعقد ہونا تھا لیکن اب فیشن پاکستان کونسل نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث فیشن ویک کو ملتوی کر دیاگیا ہے۔