پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سےاسٹاک ایکسچینج ایک بار پھرکاروبار کے آغاز میں ہی شدید مندی کا شکار ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خوف نے پاکستان کی معیشت کو بھی متاثر کیا ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز میں ہی کریش کر گئی ۔ مارکیٹ میں کمی کے بعد اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ 45 منٹ کیلئے بند ۔45 منٹ کے بعد ٹریڈنگ کادوبارہ آغازہوگا ۔ 9دن میں چھٹی بار کاروبار معطل ہوا ہے ۔ اسٹاک ایکسچینج میں دن کی ابتداء میں ہی 100 انڈیکس 2 نفسیاتی حدیں عبور کر گیا ۔ 1752پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 28 ہزار 664 پوائنٹس کی سطح پر آیا جس کے نتیجے میں کاروبار معطل کردیا گیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024