پابندی کے باوجود گٹکے کی فروخت جاری ہے: ریاض حیدر
کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع وسطی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ شہر میں کرونا وائرس کی وباء پھیلی ہوئی ہے تو دوسری جانب گٹکا ماوہ خریدوفروخت کرنے والے سرگرم ہے، شہر میں پابندی کے باوجود بھی یہ زہر عوام الناس میں سرعام بیچا جارہا ہے، پولیس اہلکار خود اس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، پولیس کی کاروائیاں چھاپہ برائے نام کے مترادف ہیں، جعلی کاروائیاں عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔