حکومت نے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے بورڈز اور کیمبرج سسٹم سمیت تمام امتحانات یکم جون تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس بات کا اعلان تعلیم کےوزیر شفقت محمود نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ غیرملکی ادارے اور مقامی بورڈز حکومت کے فیصلوں پرعملدرآمد کرنے کے پابند ہیں۔شفقت محمود نےکہا کہ امتحانات میں تاخیر کی وجہ سے جامعات کو بھی داخلے موخر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر تعلیم نےکہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سرکاری و نجی سمیت تمام سکولز اور مدارس اگلے مہینے کی پانچ تاریخ تک بند کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے کافیصلہ اس مہینے کی ستائیس تاریخ کو کیا جائے گا۔
شفقت محمود نے کہا کہ اگر سکول مزید بند رہتے ہیں تو اس صورت میں طلبہ کو ان کے گھروں میں آن لائن لیکچرز کےلئے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔