وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے کہا کہ ہراسگی سے متعلق قوانین کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ مقام کار، پروقار سلوگن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ہراسگی کے خلاف انکوائری دو ماہ میں مکمل کر لی جاتی ہے۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں ویمن ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہراسیت صرف جنسی طور پر ہی کرنا نہیں ہوتا ۔بلکہ خواتین کو گھورنا، چھونا،موبائل فون اور سوشل میڈیا اپلیکیشن پر قابل اعتراض پیغامات، کالز اور ہر وہ کام جس سے کسی کا کام ہرج ہو اس زمرے میں آتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی چیمبر کی جانب سے ویمن انٹرپرینیورز کی ترقی کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں۔خواتین ممبران کی تعداد بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بنیادی ضرورت بچیوں کو تعلیم دینا ہے ۔ معاشرے میں برداشت نہیں آئے گی تب تک بہتری نہیں آئے گی۔کشمالہ طارق نے کہا کہ ہمارا ادارہ صرف خواتین کے لیے نہیں مردوں کے لیے بھی ہے۔ آن لائن شکایت بھی درج کراوئی جا سکتی ہے۔ دفاتر میں انسداد ہراسمنٹ کمیٹی ہونی چایئے ۔اور ہراسگی سے متعلق قوانین چسپاں ہونا چاہیئے۔صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی نے بھی ویمن ڈے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے ہمیں تعلیم دی ہے کہ مرد اور خواتین برابر ہیں۔ ہمیں معاشرے میں خواتین کو باعزت مقام دینا ہو گا۔ اس سے پہلے صدر چیمبر ملک شاہد سلیم نے کہ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا اور ان کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے خواتین معاشرے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کوشاں ہے اور سمجھتا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا دارومدار خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کے بغیر ممکن نہیں اور خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔تقریب سے گروپ لیڈر سہیل الطاف نے خطاب میں کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ خواتین کو مساوی مواقع دیئے جائیں۔ حکومت ویمن انٹر پرنیورز کو مراعات دے۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ مستحق خواتین میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کی گئیں ۔سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی، مجلس عاملہ کے اراکین، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس نازیہ پروین سدھن، دوسرے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی بزنس خواتین اور ویمن ممبران بھی موجود تھیں.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024