حکومت پہلی حقیقی میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے : فواد حسین

وفاقی وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت پہلی حقیقی میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے جس میں پاکستان کی نسل نو کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے مرکز کا قیام بھی شامل ہے۔وہ منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا یونیورسٹی کے قیام سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور انفارمیشن سروس اکیڈمیوں کو ضم کر کے میڈیا یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے جو ایک جدید شا ہکار یونیورسٹی ہوگی۔
وفاقی وزیر نے چین کی ٹیلی کام کمپنی Huawei سے میڈیا یونیورسٹی میں تیکنکی سکول کے قیام کیلئے شراکت داری اور معاونت طلب کی۔
Huawei کے کنٹری ہیڈ سیف Chi نے منصوبے میں تعاون میں اپنی گہری دلچسپی ظاہر کی اور اجلاس میں پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں کمپنی کے جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔