پاکستان اور بحرین کا باہمی عسکری تعاون بڑھانے پراتفاق
بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ منگل کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔انہوں نے باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی اور مجموعی علاقائی صورت کاجائزہ لیا ۔دونوں ملکوں نے فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معزز مہمان نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردارکوسراہا ۔