ہالینڈ دہشت گرد حملے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا: دفتر خارجہ
دفترخارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہالینڈ میں دہشت گر د حملے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہیگ میں ہمارے سفیر شجاعت راٹھور نے تصدیق کی ہے کہ ہالینڈ کے شہر Utrecht میں ٹرام ٹرین پر گزشتہ روز کے دہشت گردحملے کے بعد تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔