مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نومولود سیاست دان سیاست چمکا رہے ہیں، آٹھ مہینے گزر گئے لیکن معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ آج جو لوگ فقرے تانتے ہیں وہ اللہ سے ڈریں، یہ وقت کسی پر بھی آسکتا ہے، آج پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو نہ جانے آج کیا ہوگیا ہوتا۔حمزہ شہباز نے کہاکہ بنی گالہ میں آج بھی تجاوزات کو ریگولرائز کراکے غریب کے منہ پر طمانچہ مارا گیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے کو دور کیا۔ کورٹ میں معاملہ چل رہا ہے، سیاست میں اعلی ظرفی کا ثبوت دیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024