بلاول بھٹو کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت‘ شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت دشمن ہیں، ٹوئٹ
کراچی (آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے بزدل اور انسانیت دشمن ہیں۔ دہشتگردی کا کسی بھی صورت میں ہونا قابل قبول نہیں ہے۔