سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے انتخابات : اپوزیشن نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن نے سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہاکہ اپوزیشن نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، حکومت مذاکرات کرکے راستہ نکالے۔ جب وفاق میں پبلک اکائونٹس کمیٹی اپوزیشن کے پاس ہے تو سندھ میںکیا قباحت ہے۔