کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات، ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ ہوگا: اسد عمر
کراچی (این این آئی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستانی بینک ڈپازٹ کو درست انداز میں بروئے کار نہیں لا رہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے اکنامک فورم کی تقریب سے بذریعہ ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکساتن کوکیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات لانی ہوں گی۔ اصلاحات سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ ہوگا۔ اس وقت مارکیٹ میں ضرورت سے زیادہ ریگولیشن ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان پبلک پرائیوٹ شراکت داری کو بہتر بنانا ہوگا۔ اب تک صرف پاور سیکٹر میں شراکت داری دیکھنے میں آئی ہے۔