خراب معیشت کے ذمہ دار امریکہ ، اسرائیل، سعودی عرب ، ایرانی انہیں بددعائیں دیں: روحانی
تہران (نیٹ نیوز) ایران کے صدرحسن روحانی نے ملک کی خراب معیشت کی ذمہ داری امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب پر عائد کرتے ہوئے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ممالک کو بددعائیں دیں خیبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق حسن روحانی نے ایرانی عوام سے کہاکہ اپنی تمام بددعائیںکودیں جنہوںنے موجودہ صورتحال پیدا کی ہے جن میں امریکا اور اسرائیل شامل ہے ۔ قبل ازیں حسن روحانی نے قدرتی گیس کے ایک بڑے منصوبے کے نئے مرحلے کا افتتاح کے موقع پر ایران میں مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی مہنگائی شرح20 فیصد سے زیادہ ہے اور8 کروڑ آبادی کے حامل ملک میں 30 لاکھ افراد ہے روزگارہیں۔