پنجاب کاٹیجز نے نصیر میموریل کوایک رنز سے شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) نویں عامر کیبلز ویٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ میچ میںپنجاب کاٹیجز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نصیر میموریل کو ایک رنز سے شکست دے دی ۔ پنجاب کاٹیجز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے۔ پرویز نذیر 78،ملک ریاض 38اور مدثر حسین 37رنز بناکر نمایاں رہے ۔جواب میں نصیر میموریل کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بناسکی ۔عمران رشید 74اور محمداقبال 51رنز بناکر نمایاں رہے ۔ عمدہ کاررکردگی پر پنجاب کاٹیجز کے پرویز نذیر کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔