واٹسن سے تضحیک آمیز رویے پر امام الحق کو شدید تنقید کا سامنا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پی ایس ایل فائنل کے دوران پاکستانی بیٹسمین امام الحق کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹس کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنے پر پاکستانی عوام نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔واضح رہے کہ شین واٹسن 6 گیندوں پر 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو جانے لگے تو پشاور زلمی کے کھلاڑی امام الحق نے انہیں تضحیک آمیز انداز میں پویلین کی طرف جانے کا کہا جس پر شین واٹسن نے مڑ کر انہیں حیرت سے دیکھا اور بغیر کچھ کہے آگے بڑھ گئے۔ لیکن پاکستانی عوام خاموش نہ رہ سکی اور گراؤنڈ میں امام الحق کے فیلڈ کے قریب آتے ہی ان کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر فوری ردِ عمل ظاہر ہوا کئی فیس بک پیجز جبکہ ٹوئٹر صارفین نے امام الحق کی اس حرکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔امام الحق نے پی ایس ایل فائنل میں شین واٹسن کے ساتھ تکرار اور اپنے رویے پر معافی مانگ لی۔