نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام طلباوطالبات کے مابین تقریریمقابلے
لاہور( نیوزرپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ میں ’’تقریبات یوم پاکستان‘‘ کے سلسلے میں سکولوںاور مدارس کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’قرراداد لاہور1940ء ۔ نصب العین کا تعین‘‘ منعقد ہوا۔ اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔ منصفین کے فرائض پروفیسر سرفراز علی، پروفیسر نگہت اورنگزیب، پروفیسر کرن اختر اور پروفیسر علی عمران نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات میںغنا حنیف اول،عروبہ عدنان دوم اورفریحہ بابر سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ اقراء کاشف کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔پرائمری سیکشن کے طلبا کے میں خیام نواز اول،شایان کاشان دوم اورمحمد شمیل تاج سوم پوزیشن حاصل کی ۔جبکہ شاویز حسن حیدری کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔مڈل و ہائی سیکشن کی طالبات میںیسریٰ نصیر اور فاطمہ رحمن نے مشترکہ طور پر اول، یسریٰ احمد دوم اور اسباح اشتیاق سوم پوزیشن حاصل کی ۔جبکہ المیرہ طالب کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔مڈل و ہائی سیکشن کے طلبا میںعمر احمد اول،محمد ضیغمدوم اورعبدالرحمن شاکر سوم پوزیشن پررہے۔جبکہ عبدالرحمن شاکر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔