چھتیس گڑھ : علیحدگی پسندوں کا حملہ ،بھارتی اہلکار ہلاک ، 5زخمی
رائے پور ( نیٹ نیوز) بھارت میں کمیونسٹ جماعت نے علیحدگی پسندوں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر حملہ کرکے ایک کانسٹیبل کو ہلاک اور 5کو زخمی کر دیا، بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتی واڈا میں بائیں بازو کے مائوزے تنگ سے متاثر علیحدگی پسندوں نے بھارت کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 231ویں بٹالین کے قافلے پر پہلے بارودی سرنگ کادھماکا کیا اور بعد ازاں قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار مقامی پولیس کے ہمراہ دانتی واڈا کی کمال چیک پوسٹ جا رہے تھے۔