پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے: آصف زرداری
اسلام آباد (آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پیپلزپارٹی کے معا ون چیئرمین آصف علی زرداری نے کراچی میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کو بیان میں مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد بہت بڑی کامیا بی ہے ۔ہم پی سی بی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پی ایس ایل کے لئے سندھ کا انتخاب کیا۔