انڈونیشیا: پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہلاکتیں 77 ہو گئیں
جکارتا(صباح نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔ انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جزیرے پاپوا میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورت حال سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی ۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی۔ پاپوا میں گذشتہ 3دنوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشیں ہوئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور تلاش کا کام جاری ہے۔