کرتار پور راہدری پر پاکستان بھارت مذاکرات آج ہوں گے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کرتارپور راہداری پر پاکستان بھارت مذاکرات آج ہوں گے۔ زیرو لائن کرتارپور پر ڈیرہ بابانانک میں مذاکرات ہوں گے۔ کرتارپور راہداری کے نقشے ، سڑکیں اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔ بھارت ڈیرہ بابانانک کو کرتارپور راہداری کیلئے زیروپوائنٹ قرار دیا ہے۔ دونوں ممالک کے انجینئرز این آئی ایچ اور دیگر افسر شرکت کریں گے۔