تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
فیروزوالہ ( نامہ نگار) لاہور شرقپور روڈ کی آبادی ٹھٹھہ لنگیاں کے قریب تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کر تے ہو ئے راہ گیر کو روند ڈالا جو حادثہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرا ر ہو گیا،فیکٹری ایر یا پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کر دی ، متوفی کی لاش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال بھجواد ی ۔