مکان پرقبضہ سیاسی پشت پناہی سے کیا گیا:متاثرہ خاتون‘انصاف کی اپیل
لاہور (نامہ نگار) منڈی بہائوالدین کے علاقہ نیو رسول روڈ محلہ کوٹ احمد شاہ کی رہائشی بیوہ خاتون انجم نازنے گزشتہ روز قبضہ مافیا ء کے خلاف لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے مکان پرقبضہ مافیاء نے سیاسی پشت پناہی سے قبضہ کرلیا ہے۔عدالت کی طرف سے میرے حق میں فیصلہ آنے کے باوجود پولیس بااثر افراد کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔ خاتون نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس اور دیگرحکام سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔