نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کمسن بچی ہلاک ‘ نوجوان زخمی
لاہور(نمائندہ خصوصی)شیراکوٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کمسن بچی ہلاک جبکہ 22سالہ نوجوان زخمی ہوگیا،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کے علاقہ بابو صابو انٹر چینج کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ڈیڑھ سالہ سویر اموقع پر چل بسی جبکہ ایک نوجوان طاہر زخمی ہوگیا،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔