گلوبل وارمنگ عالمی مسئلہ ، شعور اجا گر کرنے کی ضرورت ہے،مس کٹی
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سینٹر فار انرجی ریسرچ ایشیائ(CERA) نیشنل ڈویلپمنٹ آرگنا ئز یشن (NDO)کے ساتھ مل کر پاکستان کے بڑے شہروں میں کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستانی صحافت میں ماحولیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات کو اجاگر کرنا ہے ،شروع میں ان ورکشاپس کا اہتمام اسلا م آباد ،کراچی،لاہوراور پشاور میں کیا گیا جس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کو مدعو کیا گیا تھا کہ گلوبل وارمنگ کو کیسے کوریج دی جائے اور عوام میں شعور اجاگر کیا جائے ۔ان خیالا ت کا اظہار (CERA) کی ریجنل ڈائریکٹر مس کِٹی نے راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق سیمینار میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کے ہمراہ این ڈی او کے پاکستان میں ڈائریکٹر عاصم نواز،احمد خان اور منیجر اظہر لاشاری بھی موجود تھے ۔مس کِٹی نے کہا کہ گلوبل وارمنگ ساری دنیا کے لئے ایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے اور ہماری زمین دن بدن گرم ہوتی جا رہی ہے جو انسانوں کے لئے کسی خطرہ سے کم نہیں ہے ،زمین میں آلودگی بڑھتی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا چائنہ ،سنگاپوراور دوسرے ممالک میں اس مسئلے کو پاکستان کے مقابلے میں بہتر طریقے سے اجاگرکرتا ہے جس کے لئے باقاعدہ بیٹ رپورٹرزاور سپیشل ٹاسک فورسز بنائی گئی ہیں ،بہت جلد میں وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل سمیت میڈیا کے ایڈیٹرز،بیورو چیف صاحبان سے میٹنگ رکھوں گی جس میں اس مسئلہ کو اجاگر کیا جائے گا ،میرے دو بچے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دمہ جیسی مہلک بیماری کا شکا ر ہیں جس کے باعث میں چائنہ سے ہجرت کر کے فیملی کے ہمرا ہ سنگا پور منتقل ہو چکی ہوں تا کہ بچوں کی زندگی بچاسکوں اور ماحول کی بہتری کے لئے کام کر سکوں ۔