پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ ہو چکا ، امجد جاوید سلیمی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ صوبے میں پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ پھر سے ہو چکا ہے پولیس اصلاحات کے بعد صوبے کے716 تھانوں سے 14 امور نکال کر سہولت سینٹر میں منتقل کردئے گئے ہیں پولیس میں اصلاحات لانا بڑا کام ہے، دو لاکھ کی نفری کیلئے ان کی استعداد کار بڑہانے کیلئے کام شروع کیا ہے پنجاب میں عوام کو پولیس رویے سے شکایات زیادہ تھیں اس لئے36 اضلاع میں سہولت مراکزبنا کر ان میں عوام کے روز مرہ سے متعلقہ امور منتقل کئے ہیں جس کیلئے موبائل فون سروس بھی شروع کی گئی ہے ٹریننگ موڈیولز بنائے گئے ہیں جبکہ تفتیش کے شعبے میں دس ہزار تفتیشی مورر کئے جا رہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کی صبح پولیس کالج سہالہ میں 60 ویں بیچ کے 217 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی آئی جی سید اعجاز حسین شاہ ، ڈی آئی جی طارق مسعود یسٰین ، کمانڈنٹ سہالہ کالج احسان طفیل ، بھی موجود تھے پاسنگ آئوٹ پریڈ میں پاس آئوٹ ہونے والے افسران کے والدین اور عزیز و اقارب بڑی تعداد میں مدعو تھے پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ محکمہ پولیس میں آج گریجویٹ کانسٹیبل ہیں جنہیں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اے ایس آئی بھرتی کیا گیا جو پنجاب کے تھانہ کلچر میں تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کا قیام ، پولیس کمپلینٹ سیل8787 ، سیف سٹی ، خدمت مراکز وہ اقدامات ہیں جن سے پولیس کلچر میں تبدیلی کی نشاندہی ہوتی ہے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ پاس آئوٹ ہونے والے افسران قرآنی فرمان کی روشنی میں ایسی جماعت بنیں جو بھلائی کا حکم دے اور برائی سے روکے تاکہ معاشرے اور عوام کے خادم بن کر دنیاوی و اخروی زندگی کو بہتر کر سکیں قبل ازیں سہالہ کالج کے پرنسپل احسان طفیل نے کہا کہ یہ ادارہ پاکستان کا صف اول کا تربیتی ادارہ ہے جس میں اب تک 90 ہزار سے زائد پولیس افسران تربیت دے چکے ہیں