وزیراعلیٰ سے اپیل
مکرمی! ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں دگنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو ذاتی گھر نہ ہونے پرتاحیات رہائش فراہم کی جائے گی۔ دوسری طرف ایک ریٹائرڈ ملازم اپنی مدت ملازمت یعنی 60 سال گزرنے پر مزید 15 سال تک اپنے بچوں کیلئے بہبود فنڈ، شادی گرانٹ اور تعلیمی وظائف کی سہولت سے فائدہاٹھا سکتا ہے۔ مگر ریٹائرمنٹ کے بعد 15 سال گزرنے اور زندہ ہونے کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولتوں سے محروم ہوجاتا ہے۔ حالانکہ اس پر بچوں کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اس وقت اسے حکومتی امداد کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر حکام سے مودبانہ درخواست ہے کہ مندرجہ بالا سہولتوںکی فراہمی کیلئے 15 سالہ شرط کو ختم کرنے کے احکام جاری فرمائیں۔ (عبدالحق صدر پنجاب گورنمنٹ پنشنرز علامہ اقبال ٹائون لاہور)