پاک بھارت سفارتی کشیدگی کے خاتمے کے لئےبیک چینل ڈپلومیسی
پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی اور سفارتی کشیدگی کی روک تھام اور حالات معمول پر لانے کے لئے بیک چینل ڈپلومسی اور ٹریک ٹو ڈپلومیسی کا عمل جاری ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ٹریک ٹو ڈپلومیسی میں دونوں ممالک کی جانب سے پندرہ کے قریب ارکین شامل ہیں جن میں ریٹارڈ سفارتکار، ریٹارڈ فوجی افسران اور صحافی شامل ہیں۔ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے لئے حکومت سے باضابطہ اجازت نہیں لینی پڑتی۔ پاک بھارت بیک چینل سفارتکاری کا عمل بھی جاری ہے جس کے لئے باظابطہ طور پر وزیراعظم کی رضامندی ہونا ضروری ہوتی ہے۔ بیک چینل ڈپلومیسی میں مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ اور ان کے بھارتی ہم منصب بھی شامل ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان جلد رابطے کا امکان ہے۔