زین قتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پرمشتمل دو رکنی بنچ نے زین قتل کیس کےملزمان کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود مصطفی کانجو اوردیگرملزمان عدالت پیش نہیں ہوئے۔ ملزمان کے وکیل نےموقف اختیار کیا کہ مصطفی کانجو بیرون ملک ہے تین دیگر ملزمان صادق، اکرام اللہ اور آصف الرحمن لکی مروت میں ہیں جنہیں آئندہ سماعت پرپیش کردیا جائےگا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ملزمان کو پیش کیا جائے۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور امین وینس کو ہدایت کی کہ مصطفی کانجو کا بیرون ملک سفری ریکارڈ پیش کیا جائے۔ ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر دلائل سن کر فیصلہ سنا دیا جائےگا۔ ٹرائل کورٹ نے راضی نامہ ہونے کی بناء پر ملزمان کو بری کر دیاتھا۔ پنجاب حکومت نے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی ملزمان کی بریت کا از خود نوٹس لے رکھا ہے۔