سپریم کورٹ نے تارکین وطن سے شناختی کارڈز کی زائد فیس لینے کے ء حوالے سے مقدمہ میں وزیر داخلہ احسن اقبال اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیاجبکہ عدالت نے معاملہ کے حل کیلئے کمیشن بنانے کا عندیہ دے دیاہے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اورسیز پاکستانیوں سے شناختی کارڈز کی اضافی فیس لینے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔چیف جسٹس نے کہاکہ حکومت نے کس بنیاد پر فیس سے متعلق سمری واپس بھیجی۔وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ ہمیں آ کر وضاحت دیں کہ شناختی کارڈ فیس میں ردوبدل کی سمری واپس بھجوانے کی وجہ کیا ہے۔مختصر وقفہ کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی تو چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت کو آگاہ کیاگیاہے کہ وزیرداخلہ گوادر میں ہے ۔ عدالت نے وزیرداخلہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیاکہ وزیرداخلہ،سیکرٹری داخلہ کی طلبی کاحکم برقرارہے ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیوں نہ ہم کمیشن بنادیں جو تارکین وطن سے وصول کی جانے والی فیس کاجائزہ لے ،ان کا کہنا تھا کہ تمام شہریوں سے برابری کی سطح پر فیس چارج کریں۔ بیرون ملک دفاتر کے اخراجات کابوجھ بھی اووسیز پاکستانیوں پر پڑرہاہے جوسبسڈی پاکستانیوں کومل رہی ہے وہی تارکین وطن کوملنی چاہیے انہوں نے کہاکہ برابری کے قانون کے لیے کسی سمری کی ضرورت نہیں ہوتی عدالت حکم دے گی تو عمل درآمد ہوگا کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ہے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38