افضل کھوکھر نے سانحہ رائیونڈ میں زخمی پولیس افسروں ، اہلکاروں کی عیادت کی
رائے ونڈ (نامہ نگار)مشیر وزیر اعظم این این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے سانحہ رائیونڈ میں زخمی ہونے والے اے ایس پی رائیونڈ شیخ زبیر نذیر،ایس ایچ او سندر اور کانسٹیبل عابد حسین کی جناح ہسپتال جا کر عیادت کی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکار پاکستان کا فخر ہیں،ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، خود کش حملوں میں بے گناہ قیمتی جانوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد کسی طرح بھی قابل معافی نہیں،دریں اثناء چیئرمین ماڈل بازار پنجاب افضل کھوکھر نے سٹیٹ آف دی آرٹ نیو ماڈل بازار فاروق آباد کے افتتاح کے حوالے سے وزٹ کیا، جھگیاں ذیلدار گائوں میں شعلہ جلا کر سوئی گیس کے کام کو پایا تکمیل تک پہنچایا، یوسی 265 کی یونین کونسل کے دفتر کا افتتاح کیا،اس موقع پر ڈپٹی میئر لاہوربھی موجود تھے،انہوںنے مانگا ترڑلے گائوں،شامکی بھٹیاں، چشتیاں کالونی سندرمیں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔