چینی صدر کا دوسری مدت کے لئے انتخاب : کرپٹ افراد کے خلاف کریک ڈائون تیز کرنے کا فیصلہ
بیجنگ (اے ایف پی ) چین نے دوسری 5 برس کی مدت کے لئے شی جن پنگ کے انتخاب کے بعد کرپٹ افراد کے خلاف کریک ڈائون تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سخت پالیسیاں اپنائی جائیں گی جس کے سبب پبلک سیکٹر کے لاکھوں ورکرز کے غبن اور بدعنوانی کے معاملات بے نقاب ہوں گے۔ اس سے پہلے بھی بیسوں اہلکاروں اور متعدد محکموں کے عہدیداروں کو طویل سزائیں سنائیں تھیں۔