روسی ایجنٹ پر حملہ: شواد اقوام متحدہ ایجنسی کو دیں گے: برطانوی وزیر خارجہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ سابق روسی ایجنٹ پر حملے کے شواہد اقوام متحدہ ایجنسی کو دیں گے۔ ایجنسی کو حملے میں استعمال ہونے والے کیمیائی مواد کے نمونے دئیے جائیں گے اقوام متحدہ انسداد کیمیائی ہتھیار ایجنسی آج پیر کو برطانیہ آئے گی۔دونوں ممالک میں کشیدگی برقرار ہے۔