اتوار بازاروں میں گرانفروشی اور گلے سڑے پھلوں کی فروخت کا سلسلہ جاری
لاہور (خبر نگار) اتوار بازاروں میں اکثر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں تو کم ہوگئیں مگر گرانفروشی اور گلے سڑے پھلوں کی فروخت کو نہ روکا جا سکا۔ اتوار بازاروں میں مسلم لیگی بلدیاتی لیڈروں اور طاقتور ورکروں کے لگوائے سٹالز خصوصاً زمین پر چادریں بچھا کرغیر متعلقہ سامان کی فروخت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اتوار بازار میں گزشتہ روز ماڑو 5 روپے اضافہ سے 10 ، ٹینڈے دیسی 5 روپے اضافہ سے 40 ، لیموں چائنہ 5 روپے اضافہ سے 65، مسمی 3 روپے اضافہ سے 15، بھنڈی 25 روپے سے 140، مٹر 5 روپے اضافہ سے 25، مولی 2 روپے اضافہ سے 10 روپے کلو ہوگئی جبکہ آلو ایک روپے کمی سے 13، پیاز 3 روپے کمی سے 22، لہسن دیسی 14 روپے کمی سے 90 ، لہسن چائنہ 10 روپے کمی سے 140، ادرک تھائی لینڈ9 روپے کمی سے 95، ادرک چائنہ 3 روپے کمی سے 133، کریلے 25 روپے کمی سے 115، پالک 6 روپے کمی سے 8، لیموں دیسی 15 روپے کمی سے 135 ، بند گوبھی ایک روپے کمی سے 15 گھیا کدو 5 روپے کمی سے 40 ، شلجم 2 روپے کمی سے 8 ، سبز مرچ 5 روپے کمی سے 80، شملہ مرچ 5 روپے کمی سے 40 روپے ہوگئی، پھلوں میں سیب امری 7 روپے اضافہ سے 110 ، سیب کالاکولو ایرانی 7 روپے اضافہ سے 115،ناشپاتی چائنہ 4 روپے اضافہ سے 200 روپے کلو ہوگئیں جبکہ سیب کا لا کولو میدانی 4 روپے کمی سے 80 ، خربوزہ بڑا دانہ 10 روپے کمی سے 60 ،خربوزہ چھوٹا دانہ 4 روپے کمی سے 40، کیلا درجن اول 6 روپے کمی سے 65، کیلا درجن (دوم) 4 روپے کمی سے 45، کینو درجن دوم 2 روپے کمی سے 55، مالٹا 6 روپے کمی سے 80 روپے درجن، مالٹا شکری 9 روپے کمی سے 125 ، مسمی 5 روپے کمی سے 125 روپے درجن چیکو 5 روپے کمی سے 100، کھجور 2 روپے کمی سے 146، ناریل 14 روپے کمی سے 160، انار قندہاری 19 روپے کمی سے 200 شکر قندی ایک روپے کمی سے 45، امرود 13 روپے کمی سے 50،گریپ فروٹ 5 روپے کمی سے 15، بیر10 روپے کمی سے 40 اسٹابری سپیشل 20 روپے کمی سے 110 اور سٹابری دوم 15 روپے کمی سے 70 روپے کلو ہوگئی۔چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے شادمان اتوار بازار کا اچانک دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لیا ،ناقص سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والوں کے دو سٹالز منسوخ ، کم تولنے پر تین کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج جبکہ چھ کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے ۔قبل ازیں چیئر مین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت کے حوالے سے مختلف ممالک کے میکنزم کو سٹڈی کر رہے ہیں ،کامیا ب ماڈل پرمشاورت کر کے اپنے نظام میں اصلاحات کے ذریعے بہتری لائیں گے ،عوام کو گراں فروشوں کے استحصال سے بچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیںاور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں صارفین کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔