بین الاصوبائی گیمز کا آغاز‘ ایتھلیٹک کا مسئلہ حل نہ ہو سکا
پشاور( آ ئی این پی)صوبائی دارالحکومت پشاور میںچوتھی بین الصوبائی گیمز کاباقاعدہ آغاز ہو گیا، تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ پیش کیا، رنگارنگ ٖٖٓٓافتتاحی تقریب میںفنکاروں نے پنجاب ،گلگت بلتستان ،سندھ اور خیبر پختونخواسمیت خٹک اور محسود قبائل کے روایتی رقص بھی پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پرا سکول کے ننھے طلبا و طالبات نے قومی نغمے پر ٹیبلو پیش کیا،قیوم فٹ بال گرائونڈ میں منعقدہ گیمز کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر)عارف حسن تھے انکے ہمراہ سیکرٹری اسپورٹس محمد طارق خان،ڈی جی سپورٹس جنیدخان مروت ،ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ،سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ سمیت کثیر تعدادمیں دیگر شخصیات اور ملک بھر سے آئے ہوئے مرد وخواتین کھلاڑی بھی موجود تھے ،محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوااور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ بین الصوبائی گیمزمیں کراٹے ،ووشو،ریسلنگ،کبڈی،ویٹ لفٹنگ،رسہ کشی ،باسکٹ بال،جمناسٹک،ہینڈ بال،ہاکی ،بیس بال،آرچری ،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن،اتھلیٹکس،تائکوانڈو،سکواش،سمیت 26کھیلوںکے مقابلے قیوم سٹیڈیم ،حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس،چارسدہ سپورٹس کمپلیکس اور مردان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائینگے ۔تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ پیش کیا،پشاور۔ خٹک اور محسود قبائیل کے روایتی رقص بھی پیش کیا گیا، سکول کے ننھے طلبا و طالبات نے قومی نغمے پر ٹیبلو پیش کیا،پشاوراور مختلف اضلاع میں ہونیوالے ان گیمزمیں 1700 سے زائد کھلاڑی حصہ لینگے۔ مردوں کیلئے 26 اور خواتین کیلئے 11 کھیلوں کے مقابلے ہوںگے۔شیڈول کے مطابق آرچری ،بیس بال اورسافٹ بال کے مقابلے مردان سپورٹس کمپلیکس جبکہ اتھلیٹکس کے مقابلے قیوم سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے ،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس کے ایونٹ میں عبدالولی سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں منعقد ہونگے ،اسی طرح اتھلیٹکس، باسکٹ بال،باڈی بلڈنگ،باکسنگ،جمناسٹک،کبڈی ،ہاکی،کراٹے، روئینگ، سوئمنگ،تائیکوانڈو، رسہ کشی، والی بال،ویٹ لفٹنگ ،وریسلنگ کے مقابلے قیوم سٹیڈیم میں ہونگے،جبکہ ہینڈ بال پشاور یونیورسٹی کے جمنازیم میں کھیلے جائینگے،جوجٹسو،رگبی اورووشو حیات آباد جبکہ ٹینس کے مقابلے قائداعظم کلب شاہی باغ سپورٹس کمپلیکس اور سکواش ایونٹ پی اے ایف سکواش کمپلیکس میں کھیلے جائینگے۔کراچی اسپورٹس رپورٹر کے مطابق بین الصوبائی گیمز میں اتھلیٹک کے مقابلوں کا انعقاد مشکوک ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان گیمز میں سندھ بلوچستان اور میزبان کے پی کے کی جانب سے اتھلیٹک کی 2-2 ٹیموں کی پشاور آمد نے منتظمین کو پریشانی میں ڈال دیا۔ اس موقع پر منتظمین نے اعلان کیا کہ جس ٹیم کو صوبائی اولمپک کی منظوری ہوگی وہ ٹیم گیمز کا حصہ ہوگی تاہم پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے افیشلز نے اس سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی کے فیصلہ کو رد کیا۔ گیمز کے پہلے روز شیڈول اتھلیٹک ایونٹ کا آغاز نہ ہوسکا۔ اس بات کا قوی خدشہ ہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی گیمز سے اتھلیٹک کے ایونٹ کو خارج کردیگی۔