اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان جامعہ کراچی پریمئر کرکٹ لیگ آج شروع ہوگی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کی ذیلی تنظیم اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کراچی یونیورسٹی میں پہلی پریمئر لیگ کی افتتاحی تقریب پیر کی صبح گیارہ بجے ولیکا گرائونڈ جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال ہونگے۔ پریمئر لیگ میں100 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں کراچی یونیورسٹی پریمئر لیگ کا آغاز19 مارچ ہوگا اور جو4 روز تک جاری رہے گا اس دوران جامعہ کراچی کے مختلف گرائونڈ میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔