بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں‘معصوم خان ترین
پشین(محب خان) قبائلی رہنما سردار معصوم خان ترین نے کہا کہ ملک بالخصوص صوبہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمارے نوجوانوں نے ملک و قوم صوبے اور ڈسٹرکٹ کا نام اپنی صلاحیتوں کے باعث روشن کیا کھیلوںکے میدان آباد کرنے کے لئے حکومت کو ھوٹس اقدامات کرنے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں کھیلے گئے فٹبال فائنل میچ کے اختتام پر کھلاڑیوںمیں تقسیم انعامات کی تقریب میں کیا زراعت آفیسر منظور احمد درانی ملک محب ترین بھی انکے ہمراہ تھے۔ قلعہ محمڈن پشین اور ینگ کچلاک کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ بغیرکسی کے برابر رہا۔ پنالٹی شوٹ آئوٹ میں قلعہ محمڈن پشین نے یہ میچ صفر ایک گول سے جیت کر وننگ ٹرافی حاصل کی۔