شہید ذوالفقار علی بھٹو فٹبال واپڈا حیدر آباد اور نیوی کی فتح
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) آل پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ میںواپڈا حیدر آباد نے پاک پی ڈبلیوڈی کو2-1 سے نیوی ڈی ایف اے گوادر کو1-0 سے زیر کیا۔ کے پہلے میچ میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے26 ویں منٹ میں عاطف نے گول بناکر اپنی ٹیم کی برتری کو1-0 کردیا۔ حیدر آباد واپڈ کے احسان ا نے33 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے مقابلہ برابر کردیا ۔ کھیل کے اختتامی لمحات میں عامر نے 90ویں منٹ میں گول بناکر حیدر آباد واپڈا کو میچ میں 2-1سے سرخرو کردیا۔ میچ کا بہترین کھلاڑی کا انعام فاتح حیدر آباد واپڈا کے عامر کو قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں پاکستان نیوی نے ڈی ایف اے گوادر کو 1-0سے مات دی۔ پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ نیوی کی جانب سے عبدالرحمن نے60 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی برتری دلادی ۔ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد ڈی ایف اے گوادر نے گول برابر کرنے کوشش کی لیکن نیوی کے گول کیپر اور دفاعی کھلاڑیوں نے ان کی تمام کوشش کو ناکام بناکر اپنی ٹیم کو اختتامی وسل پر1-0 سے سرخرو کردیا۔
دوڑ پریمئر کرکٹ لیگ لکی ٹائیگر نے جیت لیا
دوڑ(نامہ نگار) دوڑ میں منعقدہ دوڑ پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ لکی ٹائیگر نے جیت لیا۔ مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ عبدالرئوف نے حاصل کیا۔ مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر امتیاز علی راجپر اور چوہدری وسیم نے انعامات تقسیم کئے۔ فائنل میں لکی ٹائیگر نے دوڑ یونائیٹڈ کو4 وکٹوں سے شکست دی۔ دوڑ یونائیٹڈ نے 191 رنز اسکورکئے۔ مطلوبہ اسکور لکی ٹائیگر نے 6 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ عبدالرئوف نے 75 رنز بنائے اور انہیں مین آف دی میچ اور بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا انعام سپر اسٹار موٹر سائیکل وائس چیئرمین یاسین بروہی سے وصول کی۔