کنٹرول لائن: بھارتی استعال انگیزی جاری، شادی والے گھر پر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 9 افراد زخمی
راولاکوٹ(این این آئی)بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مدارپور کے گاؤں میں بھارتی فوجیوں نے شادی والے گھر پر فائرنگ کی جبکہ نکیال سیکٹر کے علاقے پلانی داتوٹ میں گھر پر گولہ گرا۔ اسسٹنٹ کمشنر نکیال کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 2 لڑکیوں سمیت 9افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایاجس سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔