پاکستانی ہائی کمشنر کی بھارت واپسی کا فیصلہ اعلیٰ سطح مشاورت کے بعد ہوگا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود کو سردست غیر معینہ مدت کیلئے نہیں بلایا گیا۔ دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات اور ان کے اسباب کا مکمل جائزہ لینے کے بعد وہ واپس جائیں گے البتہ ان کی واپسی کی مدت کا فیصلہ اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ اس ذریعہ کے مطابق دفتر خارجہ، قومی سلامتی کے اداروں کی رائے کا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خود جائزہ لیں گے جس کے بعد یہ طے کیا جائے گا بھارت کے ساتھ کس سطح کے تعلقات رکھے جائیں اور کتنا عملہ نئی دہلی میں رکھا جائے۔