پی ایس ایل میچز دیکھنے سٹیڈیم جاؤں گی: انیقہ علی
لاہور(نمائندہ سپورٹس) گلوکارہ انیقہ علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے سٹیڈیم جاونگی۔ ملک میں کرکٹ کی بین الاقوامی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے کرکٹرز اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے سٹیڈیم جائیں ہمیں اس وقت نظم و ضبط کا بھی مظاہرہ کرنا چاہیے۔ میچوں کے کامیاب اور پرامن انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا تاثر جائیگا۔ شوبز والے ملک میں کرکٹ کی بحالی اور شائقین کو متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں مجھے اس مرتبہ سپر لیگ کا میوزک پسند نہیں آیا معروف لوگوں کو ساتھ رکھنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ نیا کام نہ کریں دیگر لوگوں کا راستہ روکے رکھیں۔ بہتر یہی ہے کہ ہر سال کچھ نیا ہونا چاہیے۔