لکی مروت: انڈس ہائی وے پر پولیس کی کارروائی‘2ملزم گرفتار‘ پنجاب اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
لکی مروت(نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے چوک انڈس ہائی وے منجی والہ لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس اہلکار سمیت 2 سمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار سمگلر بنوں میں تعینات پولیس اہلکار نکلا۔ پولیس نے کار کے خفیہ خانوں سے 2 کلاشنکوف اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے۔ اسلحہ میں ہیوی مشین گن کے 470 کارتوس بھی شامل تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو عکردی۔