سلیم مانڈوی والا کی بھٹو، بینظیر کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی
لاڑکانہ (این این آئی) سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر بینظیربھٹو، ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو کے مزارات پر حاضری دی، پھولوں کے چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا میں شہید بینظیربھٹو، ذولفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آیا ہوں سینٹ میں جس کی اکثریت ہو گی اس کا اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگا۔ 2018کے انتخابات میں پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اکثریت سے جیتیں گے۔