سرگودھا: بس سٹینڈ کے قریب کچرے سے نومولود بچی برآمد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
سرگودھا (نامہ نگار) نیو جنرل بس سٹینڈ سرگودھا کے قریب کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچی برآمد ہوئی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نیو جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک کچرے کے ڈھیر سے بچی کے رونے کی آواز سن کر راہگیر متوجہ ہوئے۔ پولیس کے ساتھ ریسکیو 1122کو اطلاع دے دی گئی، نومولود بچی کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا تھا، کچرے کے ڈھیر کے قریب جانوروں کی کثرت کے باوجود بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، بچی کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں قائم بچوں کے وارڈ نرسری میں منتقل کردیا گیا۔