الیکشن کے بعد پی پی، پی ٹی آئی ایکدوسرے کے سیاسی جنازے کو کندھا دینگی: عابد شیر
لاہور (این این آئی) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے نتائج کے بعد پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی والے ایک دوسرے کے سیاسی جنازے کو کندھا دیتے ہوئے نظر آئیں گے، کارکردگی کے میدان میں دونوں جماعتیں ہی مقابلے میں شامل نہیں، انشا اللہ امسال موسم گرما میں بجلی کی پیداوار 24ہزار ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔ ایک انٹرویو میں عابد شیر نے کہا مسلم لیگ (ن) حکومت میں آنے کے بعد کئی محاذوں پر لڑ رہی ہے اور عوام کی طاقت سے مخالفین کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ عوام اپوزیشن کی آڑ میںملک سے دشمنی کرنے والوں کی چالوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے اس کا حساب برابر کریں گے۔ انہوں نے کہا ملک بھر میں محاصل کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، صوبے یاکمپنی کی بنیادپرکسی قسم کی تفریق نہیں کی جا رہی۔ بجلی کی ترسیلی لائنوں کو اپ گرڈ کیا جارہا ہے اور زائد بلنگ سے بچنے کیلئے بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں میں100 فیصد موبائل میٹر ریڈنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔