65ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی پانچویں برسی منائی گئی
لاہور (این این آئی) 7ستمبر 1965 کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے پانچ جنگی طیاروں کو تباہ کرکے عالمی ریکارڈ بنانے والے سکورڈن لیڈر ایم ایم عالم کی پانچویں برسی منائی گئی۔ محمد محمود عالم 6 جولائی 1935 کو بھارت کے شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے اور 1953 ء میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ ایم ایم عالم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 1965 ء کی جنگ میں شجاعت اور بہادری کی ایسی لازوال تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔